22 اگست 2012 - 19:30

ایس یو سی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف شہروں میں اہل تشیع کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔

ابنا: شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا  کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ معمولی باتوں پر سوموٹو ایکشن لینے والے چیف جسٹس اہل تشیع کے قتل عام پر کیوں نوٹس نہیں لے رہے؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نماز عید کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر علامہ رمضان توقیر نے حکومت و عدلیہ کی مجرمانہ غفلت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس صاحب چھوٹی چھوٹی باتوں پر سوموٹو ایکشن لے رہے ہیں، لیکن بسوں سے اتار کر شناختی کارڈ دیکھ کر شیعوں کو گولیوں کا نشانہ بنانا جس میں عورتیں اور بچے شامل ہیں، کی چیف جسٹس کو کوئی پرواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں اہل تشیع کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔.......

/169