ابنا: قابل ذکر ہے کہ يورپي يونين کے شعبہ خارجہ پاليسي کي سربراہ کيتھرين ايشٹن نے ہفتے کے روز ايک بيان ميں صدر ايران ڈاکٹر محمود احمدي نژاد کے بيان پر نکتہ چيني کي تھي جس ميں انہوں نے اسرائيل کو سرطان اور انسانيت کي توہين قرار ديا تھاـ وزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمان پرست نے بدھ کے روز کيتھرين ايشٹن کے بيان کي مذمت کي اور اسرائيل کے ہاتھوں انساني حقوق کي کھلي خلاف ورزيوں اور مجرمانہ کارروائيوں کي جانب ان کي توجہ مبذول کرائي ـ
مہمان پرست نے کہا کہ صيہوني حکومت اور اس کے حاميوں کو اپنے رويئے کے لئے عالمي برادري کے سامنے جواب دہ ہونا ہوگاـ
وزارت خارجہ کے ترجمان نے عالمي اداروں سے مطالبہ کيا کہ وہ اسرائيل کي ريشہ دوانيوں پر اپني سکوت توڑيں اور اسرائيل اور اسکے حاميوں کا محاسبہ کرے ـرامين مہمان پرست نے زور ديکر کہا کہ فلسطينيوں کو اپنے مستقبل کا فيصلہ کرنے اور اپني رياست کي تشکيل کا حق ہے اور ايران اس حق کي حمايت کرتا ہے-.......
/169