21 اگست 2012 - 19:30

بحريني حکومت کےسيکورٹي اہلکاروں نے سولہ سالہ بحريني شہيد حسام حداد کے جلوس جنازہ ميں شريک لوگوں پر حملہ کرکے متعدد افراد کو زخمي کرديا.

ابنا: بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے يوم القدس کے جلوس ميں شريک سولہ سالہ بحريني نوجوان حسام حداد کو  صرف اس جرم ميں شہيد کرديا تھا کہ اس نے فلسطينيوں کي حمايت اور اسرائيل کي مذمت ميں نکالي گئي ريلي ميں شرکت کي تھي –

منگل کو اس نوجوان کے جلوس جنازہ ميں شريک بڑي تعداد ميں لوگوں نے حکومت کي ظالمانہ پاليسيوں کي مذمت کرتے ہوئے آل خليفہ حکومت کي برطرفي کامطالبہ کيا –

منگل کوہي بحريني سيکورٹي فورسز نے مختلف کاروائياں انجام دے کر متعدد بحريني شہريوں کو گرفتار کرليا تھا گذشتہ برس فروري ميں بحريني حکومت کے خلاف شروع ہونےوالي پرامن تحريک کے دوران بحريني اور  سعودي فورسز کے ہاتھوں اب تک سيکڑوں بحريني شہري شہيد اور زخمي ہوچکے ہيں –

بحرين کے عوام اپنے ملک ميں سياسي اصلاحات، آزادي اور مساوات کا مطالبہ کررہے ہيں مگر حکومت جسے آل سعود کي مکمل پشتپناہي حاصل ہے عوام کے پرامن مظاہروں کو بے دردي کے ساتھ کچل رہي ہے.......

/169