21 اگست 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لیبیا میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے لیبیا میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ لیبیا کے مسلمان قومی انتخابات اور جمہوری حکومت کی تشکیل کی طرف بڑھ رہے ہیں اور ایسے حالات میں بم دھماکے درحقیقت دشمنوں کو خوش کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ واضح رہے کہ لیبیا میں  تین ہفتہ قبل ایرانی ہلال احمر کے سات افراد کو مسلح دہشت گردوں نے اغوا کرلیا تھا ۔....... /169