ابنا: شامي فوج نے ہيلي کاپٹر سے شہر کے مختلف علاقوں ميں پمفلٹ گرائے ہيں اور مسلح باغيوں کو خبردار کيا ہے کہ فوج کي وسيع کارروائي کے آغاز سے قبل وہ ہتھيار ڈال ديں ـ
فوج نے کہا ہے کہ اس کي طاقت کے سامنے دہشت گرد گروہ ٹھہر نہيں پائيں گےـ اس سے قبل ہفتے کے روز دہشت گردوں نے فوج کي جانب سے زبردست آپريشن سے خوفزدہ ہوکر باب النصر اور الہلک جيسے شہر کے پرامن علاقوں پر مارٹر گولے پھينکے تھے جس کے نتيجے ميں پندرہ عام شہري جاں بحق اور پچيس زخمي ہوگئے تھےــ.......
/169