ابنا: ايران کے صوبہ فارس کي ہلال احمر سوسائٹي کے ڈائريکٹر جنرل محمد رضا ابراہيمي نے اپنے ايک بيان ميں کہا کہ مزيد تينتيس ڈاکٹر اور امدادي عملہ دس ايمبولينسوں کے ہمراہ فيلڈ اسپتال قائم کرنے کے لئے زلزلے سے متاثرہ علاقوں ميں روانہ کرديا گيا ہے –
صوبہ فارس کي ہلال احمر سوسائٹي کے ڈائريکٹر جنرل نے کہا کہ صرف اس صوبے سے اب تک دس ٹريلي اور ٹرک امدادي کھيپيں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کو ارسال کي گئي ہيں جبکہ پورے ايران سے سيکڑوں کي تعداد ميں ٹريلي اور ٹرک امدادي سامان لے کر متاثرہ علاقوں کو پہنچ چکے ہيں
- اس درميان ايران کے شہري آبادکاري کے وزير علي نيکزاد نے متاثرہ علاقوں کے اپنے دورے ميں کہا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں ميں باز آبادکاري کا کام شروع ہوگيا ہے –
واضح رہے کہ گيارہ اگست کو ايران کے صوبہ مشرقي آذربائجان ميں آنےوالے زلزلے ميں تين سو چھ افراد جاں بحق اور ستاسي ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہيں.
.......
/169