ابنا: آيت اللہ سید مجتبی حسینی نے آج دمشق کے مضافات میں زینبیہ کے علاقے میں عید فطر کے خطبوں میں کہا کہ اسلامی ملکوں بالخصوص شام کے خلاف دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔ آیت اللہ حسینی نے کہا کہ شام کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کی ناکامی سے صہيونی رياست کمزور ہوچکی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ دنوں میں صہيونی رياست نابود ہوکر رہے گي۔ قابل ذکرہے زینبیہ علاقے میں حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام کی شیردل بیٹی حضرت زینب سلام اللہ علیھا کا روضہ ہےجو لاکھوں افراد کی زیارت گاہ ہے۔ ادھر عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے رہنما رامی مصطفی نے کہا ہےکہ امریکہ کی جانب سے مشرق وسطی میں صہيونی رياست کے خلاف جاری مزاحمت کے خلاف سازش اور دشمنی ناکام ہوکر رہے گي۔ انہوں نے بیروت میں المیادین ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ اپنی پالیسوں کے مطابق مشرق وسطی کے حالات کو صہيونی رياست کے حق میں موڑنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے خلاف امریکہ کی مخاصمانہ پالیسیاں ناکام رہی ہیں۔ قابل ذکرہے شام میں صدر بشار اسد اور حکومت کے اعلی عھدیداروں نے دمشق کی ایک مسجد میں نماز عید ادا کی۔ ادھر چین کی حکمران پارٹی کے اخبار نے لکھا ہے کہ شام کا بحران فوجی طریقوں سے حل نہیں ہوسکتا۔ ........
/169