ابنا: افغان فوج اور پولیس کے لباس میں ملبوس افراد نے کئي امریکی فوجیوں پر فائرنگ کر کے انہیں ہلاک کر دیا ہے جس کے بعد نیٹو نے شدید حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔ گذشتہ روز بھی ایک افغان افسر نے دو امریکی فوجیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ افغانستان میں نیٹو کے کمانڈر ان چیف جنرل جان ایلن نے کہا ہے کہ اپنے ہیڈکوارٹر سے انہوں نے ان حفاظتی تدابیر کا آغاز کیا ہے۔ نیٹو کے فوجی اب ہرحالت میں الرٹ رہیں گے۔ یہ حالت صرف جنگ میں اپنائي جاتی ہے۔
قابل ذکرہے ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ افغانستان میں فوجی اور سیاسی لحاظ سے شکست کھا چکا ہے اور اسے اب ا فغانستان سے نکل جانا چاہیے۔
.......
/169