ابنا: ریڈیو تہران کی پشتو سرویس کی رپورٹ کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح ا۔۔۔ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبے وردک کے شہر سید آباد کے علاقے ماشین کلا میں آج صبح امریکی فوجیوں کے ایک ٹینک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار چار امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ۔ طالبان ترجمان نے مزید دعوی کیا کہ کل رات بھی صوبہ وردک کے علاقے آزاد خیل میں امریکی فوجیوں کے ٹینک کے تباہ ہونے کے نتیجے میں اس میں سوار چھ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے ۔ ابھی تک کسی بھی آزاد ذرائع نے طالبان کے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110