ابنا: ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان قم المقدسہ کے سکیرٹری جنرل حجۃ الاسلام سید محمد تقی شیرازی نے اخبار وحدت قم کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئے دن شاہراہ قراقرم پر پیش آنے والے واقعات ریاستی پشت پناہی کے بغیر امکان پذیر نہیں ہیں۔ انہوں نے ملت تشیع کی اسلام اور وطن دوستی کی طرف اشارہ کرتے ہوءے کہا کہ شیعوں کو دیوار سے لگانا در حقیقت ملک کو نا امن بنا کر اسے ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی عالمی سازش ہے کیونکہ دشمن سمجھ چکا ہے کہ شیعہ ہی ملک کو اس بحران سے نکال سکتے ہیں۔
انہوں نے گلگت بلتستان میں یو ایس ایڈ کے نام پر امریکی مداخلت، چیلاس اور استور کی جیلوں سے دہشت گردوں کو چھڑانا، کھلے عام بسوں سے اتار کر شیعہ مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے کو ملکی سالمیت کے لئے خطرناک قرار دیتے ہوئے بابوسر کے واقعے کی سخت الفاظ میں مزمت کی اور جی بی حکومت کو اس حادثے کا اصل ذمہ دار قرار دیا۔
انہوں نے شہداء کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے شہداء کے بازماندگان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومت وقت سے یہ مطالبہ کیا کہ فی الفور ان مظلوموں کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور شاہراہ قراقرم کو ہمیشہ کے لئے پرامن بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔
/110