ابنا: تہران ميں عالمي يوم القدس کي جلوسوں ميں شرکت کے بعد تقرير کرتے ہوئے صدر احمدي نژاد نے کہا کہ اسرائيل کا وجود پوري انسانيت کي توہين اور ساري دنيا کے رہنماوں کي کردار کشي ہے -انہوں نے اسرائيل کو مشرق وسطي پر تسلط کا ايک ہتھکنڈہ قرار ديتے ہوئے کہا کہ آج اسرائيل اور صہیونيت کا مقابلہ کرنا دراصل تمام انسانوں کے حقوق کا دفاع کرنے کے مترادف ہے-صدر احمدي نژاد نے کہا کہ يوم القدس انساني سماج کے دامن سے صہيونيت کے داغ کو پاک کرنے کي غرض سے انسانوں اور انساني سماج کے درميان اتحاد کا دن ہے – انکا کہنا تھا کہ آج بدعنوان ، عياش، انسان مخالف اور الہي اقدار کے مٹھي بھر دشمنوں کا ايک گروپ بڑے منظم انداز سے پوري الہي اقدار کے مقابلے پر اتر آيا ہے-صدراحمدي نژاد نے کہا کہ امام خميني رح کي جانب سے جمتہ الوداع کو عالمي يوم القدس قرار ديا جانا خدا وند عالم کا ہديہ اور امام زمانہ عجلہ اللہ تعالي کا خاص لطف ہے – صدر احمدي نژاد نے کہا کہ يہ بات سب پر واضح ہوچکي ہے کہ اسرائيلي حکومت کمال انساني اور انساني سماج کي ترقي کے راستے ميں سب سے بڑي رکاوٹ ہے اور يہ حکومت انسانيت کو پستي کي سمت دھکيلنے کي کوشش کررہي ہے –
.......
/169