12 اگست 2012 - 19:30

سعودی کارندوں نے ایک اور سیاسی اور سماجی رہنما فہید سعد العتیبی کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔

ابنا: سعد العتیبی نے حال ہی میں رہا ہونے کے بعد آل سعود کی کال کوٹھریوں میں قیدیوں کو دی جانے والی جسمانی ایذائيں اور ناروا سلوک سے پردہ اٹھایا تھا جس کے بعد انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گيا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی کارندوں نے آٹھ اگست کو فہید سعد العتیبی کے گھر پر حملہ کرکے انہیں گرفتار کرلیا اور انہیں زد و کوب کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ عرب نیٹ ورک برائے انسانی حقوق نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ سعودی عرب  کے باشندوں کے خلاف آل سعود کی تشدد آمیز پالیسیوں کی مذمت کرے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت سیاسی لیڈروں کو گرفتار کرکے بغیر مقدمے کے قید کردیتی ہے۔ سعودی کال کوٹھریوں میں دسیوں برسوں سے ہزاروں افراد قید ہیں اور ان کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں ہے۔ یاد رہے سعودی کارندوں نے حالیہ دنوں میں بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر اور شیخ توفیق العامر کو بھی گرفتار کیا ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ الشرقیہ کے عوام نے آل سعود کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے آل سعود کی تشدد آمیز اقدامات کی مذمت کی۔ مظاہرین نے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کی رہائي کا پروزور مطالبہ کیا.

.......

/169