11 اگست 2012 - 19:30

صہیونی ریاست کے وزیر اعظم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر دباؤ ڈال کر انہیں تہران میں ناوابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے سے روک رہے ہیں۔

ابنا: صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے لکھا ہےکہ نیتن یاھو نے بان کی مون سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے انہیں تہران نہ جانے پر تیار کرنےکی کوشش کی۔ یاد رہے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمینٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ تہران میں ناوابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس کو ناکام بنانے کی صہیونی کوششیں کامیاب نہیں ہونگي۔ تہران میں ناوابستہ تحریک کااجلاس چھبیس سے اکتیس اگست کو ہوگا۔

.....

/169