11 اگست 2012 - 19:30

شامی افواج کے ہاتھوں اعلی سعودی، ترکی اور قطری انٹیلجنس افسروں کی گرفتاری کے بعد بعض نہایت اہم دستاویزات حکومت شام کے ہاتھوں لگی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ان میں سے بعض دستاویزات کو عنقریب شائع کیا جارہا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی المنار نیوز ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ شام کی خفیہ ایجنسیوں کو عرب انٹیلجنس افسرو‎ں سے نہایت اہم معلومات موصول ہوئی ہیں جن میں ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردوں کی پناہگاہوں اور تربیتی کیمپوں کے نقشے اور نہایت جدید قسم کے مواصلاتی آلات بھی شامل ہیں۔ ان معلومات میں ان افراد کے نام اور پتے بھی درج ہیں جو دہشت گردی کی حمایت کررہے ہیں جن میں سعودی حکومت، قطر اور ایک تیسری عرب ریاست کے ذمہ دار حکام کے نام بھی موجود ہیں اور ان کے کردار سے بھی پردہ اٹھ گیا ہے۔ المنار نے لکھا ہے کہ ان افراد کے نام شائع ہونے کے بعد شام کے حالات کا رخ بدل جائے گا اور مذکورہ ملکوں کے کئی اعلی اہلکاروں کو رسوائی نصیب ہوگی۔

.......

/169-110