10 اگست 2012 - 19:30

لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہےکہ ملت شام اور اسکی حکومت کےخلاف سازشوں کا مقصد صہیونی ریاست کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

ابنا: غضنفر رکن آبادی نے لبنان کے علاقے بقاع اور راشیا کے جوانوں کے ایک وفد سے ملاقات میں شام کے عوام کی مدد پر تاکید کی تاکہ شام کے عوام کو دہشتگردی سے نجات دلائي جاسکے۔ رکن آبادی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی دنیا میں مظلوموں اور مستضعفوں کو مدد کرنا ہے اور صہیونیوں نے جو اسلامی جمہوریہ ایران اور صہیونیت مخالف مزاحمت کے محور کے خلاف جن سازشوں پر عمل کرنا شروع کیا ہے وہ ناکام ہورہا ہے کیونکہ مزاحمتی محور اس وقت کامیابی کی طرف رواں دواں ہے اور دشمن اسلامی بیداری کے بعد سے کمزور ہوتا جارہا ہے۔ بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے صہیونی ریاست کےخلاف شام کے مزاحمتی محور کی اہمیت پر تاکید کی اور کہا کہ اس وقت شام کےحالات تینتیس روزہ جنگ اور غزہ پر بائيس روزہ جارحیت کا ہی تسلسل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام کی حکومت و ملت کی حمایت سے صہیونیت محالف محاذ کو استحکام ملے گا۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ شام کی فوج نے شہر حلب میں ایک قید خانے پر دہشتگردون کےحملوں کو ناکام بنادیا ہے۔ فوج کے اس اقدام میں دسیوں دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ ادھر شام کے میڈیا نے خبردی ہے کہ فوج نے حلب کے ایر پورٹ پر بھی دہشتگردوں کےحملوں کو ناکام بنادیا ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے گذشتہ ہفتے سے شہر حلب میں دہشتگردوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کیا تھا اور اب تک متعدد اہم علاقوں کو دہشتگردوں کے قبضے سےآزاد کراچکی ہے۔ قابل ذکرہے شام میں امریکہ صہیونی ریاست اور ان کے پٹھو عرب اور مغربی ملکوں کےحمایت یافتہ دہشتگرد سرگرم عمل ہیں۔

.......

/169