10 اگست 2012 - 19:30

موغا ديشو… صوماليہ ميں امريکي جاسوس طيارے کے حملے ميں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمي ہوگئے.

ابنا: صوماليہ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز دارالحکومت موغا ديشو سے 500 کلوميٹر دور جنوبي علاقے کسمائيو ميں امريکي جاسوس طيارے نے الشباب مليشياء کے ٹھکانوں پر ميزائل داغے. حکام اور عيني شاہدين نے بتايا کہ اس حملے ميں پانچ افراد ہلاک اور در درجن سے زائد زخمي ہوگئے. زخميوں کو مختلف ہسپتالوں ميں منتقل کيا گيا ہے جہاں بعض زخميوں کي حالت تشويشناک ہے. صوماليہ ميں امريکي جاسوس طياروں کے حملوں ميں اب تک سينکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہيں. صوماليہ کے عسکريت پسندوں کا موقف ہے کہ يہ حملے کينيا سے کئے جاتے ہيں جہاں امريکہ کو فوجي اڈے فراہم کئے گئے ہيں.

.......

/169