9 اگست 2012 - 19:30

ایران کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جلیلی نےالیکشن کے انعقاد کوشام کے حالات کے صحیح ہونے کا واحد راہ حل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی،ووٹوں سے حاصل ہوتی ہے اوردہشتگردی کے اڈے بنا کراوردہشتگردی کے واقعات انجام دے کرجمہوریت کوقائم نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ابنا: ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سعید جلیلی نے گزشتہ رات دمشق میں ایرانی سفارت خانے میں ایک پریس کانفرنس میں شام میں اپنے سفرکے نتائج کی وضاحت کی ہے اورکہا ہے کہ شامی عوام اس وقت ۲۰۰۰ء اور۲۰۰۶ء میں فلسطینی جہاد کی کامیابی کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔ شامی عوام کوآج اپنے دشمنوں اوردوستوں کے درمیان فرق کوسمجھنا چاہیے کیونکہ کچھ ممالک یہ دعوی کرتے ہیں کہ یہ جنگ شامی عوام کے مفادات کے خلاف ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ ممالک اس ملک میں دہشتگردی کوصادرکرنے اورشامی عوام کا خون بہانے میں مدد کررہے ہیں ۔ لہذا اس ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد راستہ انتخابات کا انعقاد ہے کیونکہ آزادی ووٹوں کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے نہ کہ دہشتگردی کے اڈے بنا کر۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ،ایرانی زائرین کی آزادی اوررہائی کے لیے بھرپورکوشش کررہا ہے اورشام کے تمام دہشتگرد گروپوں کے حامی اس قسم کے دہشتگردی کے اقدامات میں براہ راست ملوث ہیں.

.....

/169