9 اگست 2012 - 19:30

۳۰اگست کواقوام متحدہ کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کا اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں شام کے موجودہ حالات کے بارے بحث وگفتگو کی جائے گی۔

ابنا:۳۰اگست کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن وزراء خارجہ کااجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں شام کے موجودہ حالات کے بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔یہ اجلاس فرانس کی اپیل کی بنا پرمنعقد ہورہا ہے کہ جواس وقت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا سربراہ ہے۔موصولہ رپورٹ کے مطابق روس اورچین کے وزراء خارجہ کی اس اجلاس میں شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے۔فرانس کے وزیرخارجہ لورنٹ فابیوس نے یکم اگست کووعدہ دیا تھا کہ اس رواں مہینے کے اختتام سے پہلے ایک ہنگامی اجلاس بلائے گا۔ دوسری جانب یہ اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہورہا ہے کہ شامی فوج نے دہشتگردوں کو شام کے شہرحلب سے نکال باہرکرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔

.......

/169