ابنا: صہیونی ریاست کے ایک ٹی وی چینل نے ایران میں "فاتح 110" میزائیل کے کامیاب تجربے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ ممکنہ جارحیت کے مقابلے میں اس میزائیل نے ایران کی دفاعی طاقت میں مزید اضافہ کرلیا ہے –صہیونی ٹی وی نے وضاحت کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے تل ابیب میں امریکی اور اسرائیلی حکام کے مابین جاری مذاکرات کے موقع پر "فاتح 110" میزائیل کا کامیاب تجربہ کیا جو کہ 300کلومٹر تک بحری اور بری اہداف کو پوری دقت سے نشانہ بنا سکتا ہے –واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل وحیدی نے گذشتہ ہفتے کو"فاتح 110" کے کامیاب تجربے کی خبر دی تھی.
.......
/169