8 اگست 2012 - 19:30

ہندوستان کے زیر انتظام جموں وکشمیر میں سیکوریٹی فورسز پر دو الگ الگ حملوں میں کم از کم 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں.

ابنا: سرینگر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کشمیر کے  پٹن علاقے میں کل رات عسکریت پسندوں نے پولیس اسٹیشن پردستی بم پھینکا جو زود دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جسکے نتیجے میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اورآئی آر پی اہلکار کے علاوہ 3شہری زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے ایک کو نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا ۔دھماکہ کے بعد پولیس اور سی آر پی ایف نے ایک وسیع علاقے کومحاصرے میں لے لیا اور عسکریت پسندوں کو تلاش کرنے کیلئے تلاشی کارروائی کی – ادھرگلشن پورہ ترال میں عسکریت پسندوں نے  گھات لگاکر معمول کی گشت کررہے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں پر کئی اطراف سے زبردست فائرنگ کی ۔ اس سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایس او جی اہلکار علاقے میں معمول کی گشت کررہے تھے کہ اسی دوران وہاں اسلحہ بردار نمودار ہوئے اور انہوں نے وردی پوش اہلکاروں پر زبردست فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے اس واقعہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

.......

/169