8 اگست 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سعید جلیلی نے عراقی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ابنا: سعید جلیلی نے مجلس اعلی کے سربراہ عمار حکیم اور عراق کی قومی اتحاد پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ابراہیم جعفری سے ملاقات کی اور علاقے کے تازہ ترین حالات، شام کے بحران اور عراق کے امن و استحکام کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔ سعید جلیلی نے علاقے کے مسائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کا امن و استحکام علاقے کے دیگر ممالک کے امن و استحکام کا ضامن ہے۔

سعید جلیلی نے اس سے قبل عراق کی قومی سلامتی کے مشیر فالح فیاض کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے پاس امریکہ کی ایک سرکاری دستاویز ہے جس میں اعتراف کیا گيا ہے کہ امریکہ القاعدہ کے دہشت گردوں کو شام بھیج رہا ہے۔ انہوں نے شام کے بحران اور علاقے میں رونما ہونے والے واقعات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت و استقامت کی حمایت، لبنان میں دو دہائیوں کے دوران حزب اللہ کی کامیابیوں، تینتیس روزہ جنگ میں حزب اللہ کی کامیابی اور غزہ کی جنگ میں حماس کی کامیابی میں شام کا کردار ناقابل انکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کو یہ بات نہیں بھولے گی کہ جب غزہ کے عوام صہیونی ریاست کے شدید ترین حملوں کا نشانہ بن رہے تھے تو حسنی مبارک کی مانند علاقے کی بعض حکومتیں غزہ میں حتی پانی تک نہیں جانے دے رہی تھیں لیکن شام نے شجاعت و بہادری کے ساتھ استقامت کی حمایت کی۔ سعید جلیلی نے کہاکہ جو لوگ شام میں ہتھیار بھیج رہے ہیں وہ علاقے میں فتنہ کھڑا کر رہے ہیں اور اپنے بعض الزامات کی دوسروں پر الزام تھوپ کر توجیہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہی ہتھیاروں سے شام میں ایرانی زائرین کو اغوا کیا جا رہا ہے اور یہ لوگ شام میں اس قسم کے دہشت گردانہ اقدامات کے ذمہ دار ہیں۔

.......

/169