ابنا: بحرين کے مختلف علاقوں منجملہ السنابس ، جد حفص ، منامہ ، شہرکان اور بار بار کے لوگوں نے بڑي تعداد ميں سڑکوں پر نکل کر نعرے لگائے کہ آل خليفہ حکومت کي جيلوں ميں بند قيديوں کو موت کا خطرہ لاحق ہوگيا ہےمظاہرين کا کہنا تھا کہ جتني جلدي ہوسکے جيلوں ميں بند قيديوں کے علاج و معالجے کا انتظام کيا جائے -بحريني مظاہرين نے اسي طرح اپنےملک ميں سعودي عرب کي غاصب فوج کي موجودگي اور آل خليفہ حکومت کے لئے امريکا اور برطانيہ کي حمايت کي بھي مذمت کي-مظاہرين نے اسي طرح اپنے اس عزم کا اعلان کيا کہ آل خليفہ حکومت کي برطرفي تک وہ اپنے مظاہرے جاري رکھيں گے-بحرين کي شاہي حکومت کے کارندوں نے بھي مظاہرين پر آنسو گيس کا استعمال کيا اور ان پر براہ راست فائرنگ کي جس کےنتيجے ميں متعدد مظاہرين زخمي ہوگئے-واضح رہے کہ بحرين ميں گذشتہ برس فروري سے آل خليفہ حکومت کي استبدادي پاليسيوں کے خلاف پر امن مظاہرے جاري ہيں جس کے دوران بحريني اور سعودي سيکورٹي فورس اور فوج اب تک دسيوں عام شہريوں کو شہيد، زخمي اور گرفتار کرچکي ہے-
.....
/169