7 اگست 2012 - 19:30

پاکستان کے صدر آصف علي زرداري نے ميانمار ميں مسلمانوں کے قتل عام پر افسوس کا اظہار کيا ہے

ابنا: پاکستان کے صدر نے ميانمار کے صدر کے نام اپنے ايک خط ميں راخين صوبے ميں روہنگيا مسلمانوں کے قتل عام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ميانمار کے صدر سے کہا ہے کہ وہ روہنگيا مسلمانوں کي باز آبادکاري کرے  اورانہيں دوبارہ اپنے گھروں کو لوٹنے کا موقع ديا جائے-پاکستان کے صدر نے ميانمارکے صدر کے نام يہ خط پاکستاني سينٹ ميں ميانمارکے مسلمانوں کے قتل عام کي مذمت ميں جاري کئے گئے بيان کے چند دنوں بعدلکھا ہے- اس درميان اطلاعات ہيں کہ راخين ميں ايک بار پھر انتہا پسند بودھسٹوں نے مسلمانوں پر حملہ کيا ہے اورگذشتہ پيرکو کم ازکم تين مزيد مسلمانوں کو گولي مار دي گئي-ميانمار ميں مسلمانوں کا قتل عام ايک ايسے وقت انجام پارہا ہے جب عالمي برادري نے ان واقعات کي مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور ديگر عالمي اداروں سے کہا ہے کہ وہ روہنگيا مسلمانوں کي نسل کشي فوري طور پر بندکرائے-ميانمارکے مغربي علاقوں ميں روہنگيا مسلمانوں پر انتہا پسند بودھسٹوں کے حملوں میں اب تک دوہزار مسلمانوں کا قتل عام کيا جاچکا ہے بعض عالمي تنظيموں کا کہنا ہے ان حملوں ميں حکومت کي سيکورٹي فورس بھي شامل رہي ہے.

........

/169