7 اگست 2012 - 19:30

محمد حامد انصاری ایک بار پھر ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ منتخب ہوگئے –

ابنا: ہندوستان کی پارلمنٹ میں نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کےلئے گذشتہ روزہونیوالی ووٹنگ کے نتیجے میں محمد حامد انصاری دوسری بار ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ منتخب ہوگئے -انہوں نے اپوزیشن قومی جمہوری اتحاد کے امیدوار بی جے پی کے لیڈر جسونت سنگھ کو 238 کے مقابلے میں 490 ووٹوں سے ہرادیا –ترقی پسند اتحاد کے امیدوار انصاری کی جیت سیاسی ریاضیات کے حساب سے پہلے سے ہی یقینی تھی۔ انہیں ترنمول کانگریس سمیت حکمران اتحاد میں شامل تمام پارٹیوں کے علاوہ  بایاں محاذ ، سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کی حمایت بھی حاصل تھی جبکہ بی جے پی لیڈر جسونت سنگھ کو شیو سینا اور جنتادل یونائیٹڈ سمیت اپوزیشن اتحاد کی تمام حریف پارٹیوں کے علاوہ آل انڈیا انا ڈی ایم کے کی تائید حاصل تھی لیکن نوین پٹنائک کی پارٹی بیجوجنتادل نے ووٹنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرکے جسونت سنگھ کی کامیابی کے امکانات کو اور معدوم کردیا-محمد حامد انصاری پہلی بار 2007 میں نائب صدرمنتخب ہو گئے تھے۔ ڈاکٹر انصاری کے مدت کار 10 اگست کو ختم ہورہی تھی لیکن اس جیت کے ساتھ وہ اس عہدے پر مزید پانچ سال رہنے کے حقدار ہوگئے۔نائب صدر جمہوریہ کے عہدے پر دو مرتبہ فائز ہونے کا اعزاز ان سے قبل ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کو حاصل تھا -

.......

/169