ابنا: ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سعید جلیلی نے گذشتہ رات اپنے دورہ شام کے اختتام سے قبل شام کے قومی مصالحت کے وزیر علی حیدرسے ملاقات میں دہشتگردوں کو اسلحہ فراہم کرنے کے ایک ساتھ ڈیموکریسی کی حمایت کرنے پرمبنی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دشمن طاقتیں شام میں اپنے مذموم اہداف کے درپے ہیں –جلیلی نے شام کی حکومت کی جانب سے قومی مصالحت کے وزیر کے تعین کو پسندیدہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ شام میں بحران کے حل کےلئے قومی گفتگو اور اندرونی مصالحت پر زور دیا ہے –ملاقات میں شام کے قومی مصالحت کے وزیر علی حیدر نے شام اور ایران کے تعلقات کو دوستانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام میں شیعہ ، سنی اور مسیحی عوام ملک میں ڈیموکرٹیک طریقوں سے مسائل کے حل کے خواہان ہیں اور شام میں عالمی صہیونیزم اور امپریالیزم کے اہداف کبھی پورے نہیں ہونگے –واضح رہے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سعید جلیلی شام کے بعد عراق کے دورے پر بغداد پہونچے ہیں.
.......
/169