ابنا: ميانمار کے حکام نے پير کے روز بتايا ہے کہ صوبہ راخين شہر سيتوہ ميں روہنگيا مسلمانوں اور بودھسٹوں کے درميان ہونے والي جھڑپوں ميں مزيد تين افراد ہلاک ہوگئے ہيں- ميانمار کے حکام نے دعوي کيا ہے کہ علاقے ميں حالات پرسکون اور انکے کنٹرول ميں ہيں-جون کے مہينے ميں ميانمار کے صوبہ راخين ميں شروع ہونے والےمسلم کش فسادات ميں دو ہزار سے زيادہ مسلمان جانبحق اور سيکڑوں ديگر زخمي ہوئے ہيں-ہزاروں کي تعداد ميں مسلمانوں کو اپنا گھر بار چھوڑ کر پناہگزين کيمپوں يا پھر پڑوسي ملکوں ميں پناہ لينا پڑي ہے-مغربي ميانمار کے صوبے راخين ميں مسلم اقليت بہت بڑي تعداد ميں آباد ہے اور انہيں سرکاري سطح پر امتيازي سلوک اور نا انصافيوں کا سامنا ہے-ايمنسٹي انٹرنيشنل نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف انتہا پسند بودھسٹوں کے حملوں ميں سرکاري سيکورٹي فورس بھي ملوث رہي ہے- ايمنسٹي انٹرنيشنل نے مسلمانوں کے قتل عام کي آزادانہ تحقيقات کرانے کا بھي مطالبہ کيا ہے-اسلامي تعاون تنظيم نے ميانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کي تحقيقات کے لئے اپنا ايک مشن بھيجنے کي اپيل کي ہے- او آئي سي کے سيکريٹري جنرل اکمل الدين احسان اوغلو حکومت ميانمار کو اس بات پر راضي کرنے کي کوشش کر رہے ہيں کہ وہ تنظيم کے تحقيقات مشن کو ميانمار آنے کي اجازت دے- احسان اوغلو نے ميانمار کے مسلمانوں کا قتل عام بند کرانے اور نسلي تصفيہ کي روک تھام کے سلسلے ميں عالمي اداروں کي ناکامي پر افسوس کا اظہار کيا-درايں اثنا ايران کے يونيورسٹي طلبہ اور اساتذہ نے ايک بار تہران ميں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کے سامنے دھرنا ديکر ميانمار کے مسلمانوں کا قتل عام بند کرانے کا مطالبہ کيا ہے-مظاہرين نے اپنے ہاتھوں ميں ميانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کي تصاوير اٹھا رکھي تھيں اور وہ مسلمانوں کي نسل کشي کا سلسلہ بند کئے جانے جيسے نعرے لگا رہے تھے- ادھر ايران کي رضاکار فورس بسيج کے سربراہ نے امريکہ اور صہیوني ریاست کو ميانمار کے مسلمانوں کي نسل کشي کا اصل ذمہ دار قرار ديا ہے- بريگيڈيئر جنرل محمد رضا نقدي کا کہنا تھا کہ صہیوني ریاست ہرسال يوم القدس سے قبل عالمي رائے عامہ کی توجہ بيت المقدس سے ہٹانے کے لئے دنيا کے کسي نہ کسي گوشے ميں کوئي نہ کوئي مجرمانہ اقدام ضرور کرتي ہے- انہو نے کہا کہ دنيا کے عوام اس سازش سے پوري طرح آگاہ ہيں اور دشمن ميانمار کے معاملے ميں عالمي رائے عامہ کي توجہ اصل مجرموں سے ہٹانے ميں کامياب نہيں ہوسکے ہيں- انہوں نے کہا کہ مغربي ذرائع ابلاغ نے ميانمار اور بحرين کي صورتحال پر مکمل خاموشي اختيار کر رکھي ہے جو انتہائي افسوسناک ہے-......./169
5 اگست 2012 - 19:30
News ID: 334871
ميانمار سے ملنے والي خبروں کے مطابق انتہا پسند بودھسٹوں کے مسلم آباد والے علاقوں پر تازہ حملوں ميں مزيد تين افراد مارے گئے- دوسري جانب او آئي سي نے اپنا تحقيقاتي مشن ميانمار بھيجنے کا اعلان کيا ہے-