ابنا: غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ روز مصر اورمقبوضہ فلسطین کي سرحد پر شدت پسندوں نے مصري چيک پوسٹ پر حملہ کرکے15محافظوں کو ہلاک کرديا – رپورٹ کے مطابق حملہ آور دوگاڑیوں میں سوار تھے اور حملے کے بعد فرار ہوگئے –مصری حکام نےاس حملے میں 15 سرحدی محافظین کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے –واقعے کے بعد مصر کے صدر محمد مرسي نے فوج کي سپريم کونسل کا ہنگامي اجلاس طلب کر ليا ہے –مصر کی سرحدی چیک پوسٹ پر حملے کےبعد فلسطین کی منتخب حکومت کے وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ کی زیر صدارت فلسطین کے سیکورٹی حکام کا اہم اجلاس ہوا جس میں اس واقعے کےپیش نظر صورتحال کا جائزہ لیا گیا - اجلاس میں فلسطینی حکام نے اس حملے کی شدید مذمت کی-بعض ذرائع نے اس حملے کو مصر اور فلسطین کے تعلقات کو خراب کرنے کےلئے صہیونی سازش قرار دی ہے – صہیونی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ حملہ آور غزہ سے آئے تھے -......./169
5 اگست 2012 - 19:30
News ID: 334817
مسلح قبائلیوں کے مصر کی ایک سرحدی چیک پوسٹ پر حملے میں 15سرحدی محافظ مارے گئے.