5 اگست 2012 - 19:30

پاکستان کےقبائلی علاقہ خیبر ایجنسی میں بم کے ایک دھماکے میں کالعدم تنظيم لشکر اسلام کے کمانڈر سميت 5 شدت پسند ہلاک ہوگئے.

ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق خيبر ايجنسي کی تحصيل باڑا کے علاقے اکاخيل ميں کالعدم تنظيم لشکر اسلام سے وابستہ شدت پسندوں کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آگئی جسکے نتیجے میں تنظیم کے اہم کمانڈر سيد رحمن سميت 5 شدت پسندہلاک ہوگئے -......./169