5 اگست 2012 - 19:30

سردارسعادت علی ہزارہ کی قیادت میں کوئٹہ یکجہتی کونسل کے زہراہتمام ہزارہ قوم کے معتبرین کا ایک اجلاس (4 اگست) بروز ہفتہ کوسردارسعادت علی ہزارہ کی رہائشگاہ میں منعقد ہوا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ یکجہتی کونسل نے اپنی کارکردگی رپورٹ ہزارہ قوم کے معتبرین کے اس اجلاس میں پیش کی۔ اجلاس میں شہیدوں کے پسماندگان کی دیکھ بھال، موجودہ حالات میں بزدل دہشتگردوں سے نمٹنے اور دیگر مسائل کے بارے میں بات چیت ہوئی۔اجلاس میں کہا گیا کہ کوئٹہ یکجہتی کونسل نہ کوئی سیاسی پارٹی ہے اورنہ ہی اسے کسی بھی قسم کی سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران سردارسعادت علی ہزارہ نے ایک مرتبہ پھر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کوکوئٹہ یکجہتی کونسل میں شامل ہونے کی پیشکش کی۔اس موقع پر مہمانوں ‌کے لئے افطاری کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110

.......

/110