ابنا: پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پولیس حکام نے آج تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ 5 دہشتگردوں کو ملتان میں گرفتار کیا جن کی گرفتاری سے شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی سمیت متعدد شیعہ علماء کو قتل کرنے کی سازش کا انکشاف ہوا –رپورٹ کے مطابق ان دہشتگردوں نے دہشتگردی کی کاروائیوں کے لئے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں ضروری تربیت حاصل کرکے اپنے اہداف کو نشانہ بنانہ کےلئے پنجاب پہونچے تھے –پولیس کی کاروائی میں بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوئے ہیں -
.....
/169