ابنا: اس بیان میں کہا گيا ہے کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ میانمار میں جاری مسلمانون کے قتل عام کی روک تھام کرنے کے لئے موثر اقدامات کرے۔ مھر نیوزکے مطابق غیر ایرانی طلباء نے اپنے بیان میں میانمار میں جاری مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔ اس بیان ميں کہا گیا ہے کہ دنیا کی بیدار اور حریت پسند قوموں کو چاہیے کہ مسلمانوں کےخلاف امتیازی رویوں اور ان کے قتل عام کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کریں اور میانمار کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کریں۔ قابل ذکر ہے میانمار کے صوبہ راخین میں بودھسٹوں کے تشدد میں ہزارون مسلمان جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ کئي لاکھ مسلمان گھر بار چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ میانمار کی حکومت مسلمان اقلیت کو اپنا شہری تسلیم نہیں کرتی اور انہیں اقوام متحدہ کے پناہ گزیں کمیپوں میں ٹہرانے کی خواہاں ہے۔
.......
/169