ابنا: جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی کے مہتم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم صاحب نے غصے بھرے لہجے میں کہا ہے کہ سعودی جیلوں میں مقید پینتالیس سے زائد بے گناہ پاکستانیوں کی رہائي کے حوالے سے حکومت شدید طرح سے بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے جو کہ نہ صرف افسوسناک بلکہ نہایت شرمناک بھی ہے۔ مہتم جامعہ بنوریہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں سعودی قونصل جنرل کا غیر اسلامی رویہ پاکستانی عوام کو سعودی عرب سے بدظن کررہا ہے ۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں قید افراد کے اھل خانہ سعودی قونصل خانہ کے ساتھ ساتھ ہر دروازہ کھٹکھٹاتے تھک گئے ہیں اور اسلام و قرآن کی دہائي دینے والے ان بے کسوں کی مدد کرنے کے بجائے الٹا انہیں قید میں رکھے ہوئے ہیں۔
.......
/169