1 اگست 2012 - 19:30

افغانستان میں طالبان کے تازہ حملوں میں 7 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے –

ابنا: طالبان کے ترجمان ذبیح ا۔۔۔ مجاہد نے آج دعوی کیا کہ طالبان جنگجوؤں نے کل پکتیکا صوبے کے اورگون علاقے میں امریکی فوج کے ایک قافلے پر حملہ کیا جس میں چار امریکی فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے - ذبیح ا۔۔۔ مجاہد کے بقول اس حملے میں امریکیوں کےدو ٹینک بھی تباہ ہوگئے –دوسری جانب افغانستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق نیٹو ہائی کمان نے ایک بیان جاری کرکے کل بدھ کو اپنے چار فوجیوں کی الگ الگ حملوں میں ہلاکت کی تصدیق کی ہے – ان حملوں میں ایک افغان مترجم بھی ہلاک ہوا ہے - رواں سال2012 کے آغاز سے ابتک نیٹو کے 270 فوجی ، طالبان گروہ کے حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں جن میں اکثر امریکی فوجی ہیں-افغانستان سے موصولہ ایک اور خبر کے مطابق افغانستان کی قومی سلامتی کے ادارے کے ترجمان لطف ا۔۔۔ مشعل نے کہا ہے کہ کابل میں کل 5 طالبان کو اس وقت ہلاک کیا گیا کہ جب وہ ایک سرکاری عمارت پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے تھے.

.......

/169