1 اگست 2012 - 19:30

پاکستان کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم نے اوگرا کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو واپس لینے کی ہدایت دی ہے.

ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق اس کمیٹی کے آجکے اجلاس میں  کمیٹی کے چیئرمین انجنیئر طارق خٹک  نے کہا ہے  کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ قبول نہیں ، قیمتوں میں حالیہ اضافے کو واپس لیا جائے –کمیٹی کے ایک اور رکن جمشید دستی نے کہا ہے کہ اوگرا آئل مافیا سے ملی ہوئی ہے ، قیمتوں میں اضافے کے چار دن پہلے ہی پیٹرول ذخیرہ کرلیا جاتا ہے –اجلاس کے موقع پر کمیٹی کے ارکان اور پٹرولیم کے وزیر عاصم حسین کے در میان تلخ کلامی بھی ہوئی ہے -

.......

/169