1 اگست 2012 - 19:30

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام پر 56 صفحات پر مشتمل اپنی رپورٹ جاری کردی.

ابنا: ہیومن رائٹس واچ کے مطابق میانمار میں حکومت اور فوج کی سرپرستی میں بودھ اکثریت نے مسلمانوں پر حملے کئے اور ان کے گھر جلادئیے جبکہ  لاکھوں مسلمان بے سروسامانی کے عالم میں نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام سے ظاہر ہوتا ہے کہ میانمار میں اب بھی تشدد کو سرکاری سرپرستی حاصل ہے۔ انسانی حقوق کی اس تنظیم نے میانمار میں سرکاری سرپرستی میں مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کے لئے عالمی برادری کی جانب سے  سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے -ادھر اسلامی تعاون تنظیم  او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پانچ اگست کو جدہ میں طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

.......

/169