30 جولائی 2012 - 19:30

افغانستان میں متعین نیٹو افواج کےلئے پاکستان کے راستے نیٹو سپلائی کی بحالی کے لئے پاکستان اور امریکہ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں –

ابنا: پاکستان کی وزارت دفاع ميں آج  اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی جسکے دوران پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری دفاع ریئر ایڈمرل فرخ احمد جبکہ امریکہ کی جانب سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور رچرڈ ہوگ لینڈ نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔معاہدے کے تحت نیٹو فورسز کیلئے کسی بھی قسم کے مہلک ہتھیار پاکستان کے زمینی راستے سے نہیں جاسکیں گے ، صرف ان ہتھیاروں کی اجازت ہوگی جو افغان فورسز کیلئے درکار ہوں گے -دونوں ممالک کے مابین جلد مفاہمت کی ایک اور یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے جس کے تحت نیٹو کنٹینرز کے زیر استعمال آنے والی سڑکوں کی مرمت کیلئے انتظامات بھی کئے جاسکیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کی سیاسی ومذہبی جماعتوں اور تنظیموں  اور عوام کی جانب سے نیٹو سپلائی کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار ہو رہا ہے – پاکستان کے عوام نے نیٹو سپلائی کی بحالی کو پاک فوج کے جان بحق ہونیوالے اہلکاروں کے خون سے غداری قرار دے کر اسکے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے -

.......

/169