ابنا: افغانستان میں قابض فوج کیلئے کام کرنے والی افغان فورسز جن کی تربیت پر امریکی اور اتحادیوں نے لاکھوں ڈالر خرچ کئے، انہوں نے اپنی وفاداریاں تبدیل کرنا شروع کر دی ہیں اور کئی اہلکار طالبان میں شامل ہوگئے ہیں جس کی واضع مثال مغربی صوبے فراہ کی ہے جہاں 23 افغان سیکوریٹی اہلکارنہ صرف طالبان مین شامل ہوگئے ہیں بلکہ انہوں نے اتحادیوں کی جانب سے ملنے والے ہتھیار بھی ان کے حوالے کر دیئے -رپورٹ کے مطابق بعض افغان فورسز جنہیں امریکہ نے طالبان کے خلاف استعمال کرنے کیلئے تربیت دی تھی نیٹو فوج کے خلاف برسر پیکار ہوگئیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کیلئے یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔افغانستان کے حقوق انسانی کمیشن کے رکن فرید حمیدی نے پریس ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی افغان ملیشیا کو ہتھیار دینے کی منصوبہ بندی بری طرح ناکام ہوئی ہے کیونکہ اب ان لوگوں نے تاوان کیلئے عام لوگوں کا اغواء بھی شروع کر رکھا ہے۔ اس لئے اب ضروری ہے کہ ان عناصر کو غیر مسلح کیا جائے ورنہ صورتحال مزید پیچیدہ ہوسکتی ہے۔
.......
/169