ابنا: ارکان پارليمنٹ کي جانب سے جاري ہونے والے ايک بيان ميں کہا گيا ہے کہ شام ميں مغرب، اسرائيل، خطے کي رجعت پسند حکومتوں اور اتہنا پسندوں کي شکست خوش آئند ہے۔بيان ميں شام کے عوام اور حکومت سے اپيل کي گئي ہے کہ وہ بيروني مداخلت اور بڑي طاقتوں کي مہم جوئي کے خلاف سيسہ پلائي ہوئي ديوار بن جائيں- بيان کے مطابق شامي عوام جانتے ہيں کہ استقامت کے ذريعے تمام سازشوں کو ناکام اور کاميابي کو يقيني بنايا جاسکتا ہے۔ايران کے ارکان پارلمينٹ کے بيان ميں يہ بات زور ديکر کہي گئي ہے کہ شام کو تحريک مزاحمت کا اگلا محاذ ہونے کي وجہ سے دشمن کي سازشوں اور مخاصمانہ اقدامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بيان ميں مزيد کہا گيا ہے کہ شام کے خلاف سازشوں کي منصوبہ بندي اسرائيل کے تحفظ کے لئے کئي گئي ہے۔
.......
/169