29 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ علاقے کے ملکوں میں اسلامی بیداری نے امریکہ کی جیو پولیٹیکل حیثیت کو نقصان پہنچایا ہے اور اسکے اثر و رسوخ میں کمی آئي ہے۔

ابنا: جنرل احمد رضا پوردستان نے آج شاہرود کے ذوالفقار کمانڈو ڈویژن سے خطاب میں کہا کہ امریکہ کی سرکردگي میں عالمی سامراج  نے اپنے تمام تر وسائل و ذرائع کے ساتھ علاقے پر دھاوا بول دیا ہے اور اس سے ان کا حقیقی چہرہ سامنے آ چکا ہے۔ جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا کہ میانمار، شام اور دیگر ملکوں کے حالات کا سبب امریکہ کی پالیسیاں ہی ہیں اور امریکہ باغیوں کی حمایت کر کے اسلام کو نقصان پہنچانے کی سعی لاحاصل کر رہا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ نے شام کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن شام کو نقصان پہنچا کر مزاحمتی محاذ کو تباہ کرنا چاہتا ہے اور اربوں ڈالر خرچ کر کے اسلامی جمہوریہ ایران کی فرنٹ لائن کو بھی ختم کرنا چاہتا ہے۔ جنرل پوردستان نے کہا کہ امریکہ کو اس بات پر یقین ہے کہ عرب ملکوں میں جاری تحریکیں اسلامی جمہوریہ ایران سے متاثر ہیں لہذا امریکہ اور مغرب نے ایران پر پابندیاں لگا دی ہیں اور ان پابندیوں میں شدت بھی لے آئے ہیں۔

.......

/169