29 جولائی 2012 - 19:30

شام کے وزير وليد المعلم نے تہران ميں وزير خارجہ علي اکبر صالحي سے ملاقات اور گفتگوي کي ہے۔ شام کے وزير خارجہ وليد المعلم آج صبح ايک اعلي سطحي وفد کے ہمران تہران پہنچے تھے۔

ابنا: وزير خارجہ اور علي اکبر صالحي اور وليد المعلم کے درميان ہونے والي ملاقات ميں دوطرفہ تعلقات اور شام کي تازہ ترين صورتحال پر تفصيلي تبادلہ خيال کيا گيا۔ بعد ازاں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ پريس کانفرنس سے بھي خطاب کيا اور يہ بات زور ديکر کہي کہ شام کو اس وقت ايک عالمي سازش کا سامنا ہے۔پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزير خارجہ علي اکبر صالحي کا کہنا تھا کہ شام کو عالمي سازش کا نشانہ بنايا جارہا ہے اور اسرائيل شام کے خلاف اشتعال انگيز اقدامات کو مہميز کر رہا ہے۔ايرا ن کے وزير خاجہ نے کہا کہ شام کي حکومت عوامي مطالبات پر عملدرامد کي پوري صلاحيت رکھتي ہے اور  اسے اصلاحات کي انجام دھي کاموقع ديا جانا چاہيے۔شام کے وزير خارجہ وليد المعلم کا کہنا تھا کہ انکے ملک کے خلاف اسرائيل اور خطے کي بعض عرب حکومتيں سازش کر رہي ہيں۔انہوں نے کہا کہ شام کو عالمي سازش کا سامنا ہے جس پر خطے کي بعض حکومتيں عملدرامد کر رہي ہيں۔وليد المعلم نے کہا شام کے عوام نے اپنے ملک  کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنانے کا تہيہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے يہ بات زور ديکر کہي شام کے بحران کے حل کے بارے ميں دمشق اور تہران کے موقف ميں مکمل ہماہنگي پائي جاتي ہے۔

.......

/169