ابنا: علی اکبر صالحی نے تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں اعلان کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، میانمارکے مسلمانوں کی مشکلات کے حل اور انہیں امداد دینے کے غرض سے میانمار میں اپنا سفارتخانہ کھولے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران وہ پہلا ملک تھا جس نے میانمار میں مسلمانوں کے خلاف غیر انسانی اقدامات پر توجہ دے کر عالمی برادری کو اسکی طرف متوجہ کرایا ۔
صالحی نے میانمار میں مسلمانوں کے خلاف غیر انسانی اقدامات کے موضوع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف اور اس حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم اور بین الاقوامی اداروں میں اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میانمار کے مسلمانوں کی مشکلات کے حل کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران نے میانمار کی حکومت سے رابطہ قائم کر رکھا ہے۔
میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف شدت پسند بدھسٹوں کے حملوں میں ہزاروں مسلمان جان بحق اور لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں -
.......
/169