ابنا: ريسکيو زرائع کے مطابق نجي چينل کے اسٹوڈيو ميں لگنے والي آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگي جس نے ديکھتے ہي ديکھتے پوري اسٹوڈيو کو اپني لپيٹ ميں لے ليا.اطلاع ملنے پر ريسکيو کا عملہ موقع پر پہنچ گيا اور ريسکيو آپريشن کے دوران اسٹوڈيو ميں پھنس جانے والے افراد کو نکالا گيا جن ميں سے 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ جھلس کر زخمي ہونيوالے افراد کو طبي امداد کے ليے سروسز اور ميو اسپتال منتقل کر ديا گيا جہاں مزيد تين افرادکي حالت تشويشنا ک بتائي جارہي ہے.دريں اثناء ايم کيو ايم کے قائد نے نجي چينل کے فتر پر لگنے والي آگ سے جاں بحق ہونيوالے افراد کيلئے افسوس اظہارکيا ہے.
29 جولائی 2012 - 19:30
News ID: 332998
لاہور کے علاقہ گڑھي شاھو ميں ايک نجي چينل کے اسٹوڈيوميں آگ لگنے سے پانچ افراد جاں بحق اوربارہ زخمي ہو گئے.