ابنا: لبنان کے الانتقاد اخبار نے سعودی عرب کے آگاہ ذرائع کےحوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شہزادہ بندر بن سلطان کے سعودی انٹلجنس کا سربراہ بنائے جانے کے بعد عراق میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہےکہ بندر بن سلطان کے برسر کار آنے کے بعد عراق میں سرگرم عمل دہشتگردوں کی مالی اور لاجیسٹک حمایت میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ یاد ہے بندر بن سلطان ہمیشہ سے امریکہ اور صہیونی ریاست کی پالیسیوں کے حامی رہے ہیں۔ بندر بن سلطان کے منصوبے کے مطابق عراق کے کردوں اور سنی خانہ بدوش قبیلوں کو رشوت دے کر شام کی حکومت کے خلاف جنگ میں شامل کیا جارہا ہے۔ عراقی سیکیورٹی حلقوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کی کھلم کھلا حمایت سے عراق میں دہشتگردی میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے سعودی عرب متعدد ملکوں میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے جن میں پاکستان، افغانستان، عراق، لبنان، یمن اور شام خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔
.......
/169