ابنا: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کتھرین اشٹائن نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے میں ایران اور یورپی نمائندوں کے درمیان مذاکرات کا نیا دور عنقریب منعقد ہوگا۔ اس نے یہ اعلان استنبول میں ایرانی اور یورپی حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد کیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ سعید جلیلی کے معاون علی باقری اور کتھرین اشٹائن کی معاون ہلگا اشمید نے استنبول میں مذاکرات انجام دیئے تھے اور فریقین نے ان مذاکرات کو مثبت قراردیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ماسکو میں مذاکرات کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگئے تھے۔
.......
/169