ابنا: اہلسنت علماء نے زاہدان میں ایک بیان جاری کرکے میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب ہو رہا ہے اور اس مرتبہ میانمار میں بدھسٹ انتہا پسند،مظلوم اور نہتے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں – اہلسنت علماء کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی ادارے اور اسلامی تعاون تنظیم ،میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام رکوانے میں فوری اقدام کریں –حالیہ دنوں میں دنیا کے بہت سے ممالک میں مسلمانوں کی جانب سے میانمار میں مسلم نسل کشی کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے اور اس پر بین الاقوامی اداروں اور حقوق انسانی کی نام نہاد تنظیموں کی خاموشی کی مذمت ہو رہی ہے –میانمار کے مغربی صوبہ راخین میں انتہا پسند بدھسٹوں کے حملوں میں ہزاروں مسلمان جانبحق اور لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں.
........
169