26 جولائی 2012 - 19:30

کراچي… رمضان المبارک کا مہينہ اپني رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ جاري ہے ليکن اس کے ساتھ ہي جاري بجلي کے بحران نے روزہ داروں کا چين چھين ليا ہے.

ابنا: ملک کے بيشتر علاقوں ميں شہري سحرو افطار اندھيرے ميں ہي کررہے ہيں. بلوچستان کے مختلف علاقوں ميں بد ترين لوڈشيڈنگ کي جارہي ہے.چمن ،پشين،لورالائي،نصير آباد اور جعفر آباد ميں لوڈشيڈنگ کا دورانيہ 18 گھنٹوں تک جا پہنچا ہے.

سندھ کے مختلف علاقے ان دنوں شديد گرمي کي لپيٹ ميں ہيں.ساتھ ہي کئي کئي گھنٹوں کي لوڈشيڈنگ نے عوام کا جينا محال کيا ہوا ہے.جيکب آباد کے شہري علاقوں ميں 12 اور ديہي علاقوں ميں 18 گھنٹوں کي لوڈشيڈنگ کي جارہي ہے.حيدرآباد،سکھر جامشورو ميں لوڈشيڈنگ کا دورانيہ 8 گھنٹے ہے.

پنجاب ميں بھي شہري لوڈشيڈنگ سے تنگ ہيں.ملتان سميت جنوبي پنجاب ميں ہر گھنيبعد ايک گھنٹے لوڈشيڈنگ کي جارہي ہے. سرگودھا،گجرانوالہ بہاولپور ميں بھي سحرو افطار کے اوقات ميں لوڈشيڈنگ جاري ہے. سوات ،مانسہرہ،ايبٹ آباد،نوشہرہ سميت خيبر پختونخوا کے مختلف علاقوں ميں بھي کئي کئي گھنٹوں کي لوڈشيدنگ سے شہري تنگ ہيں.

.......

/169