ابنا: ميڈيا رپورٹس کے مطابق بھارت نے پاکستاني سرحد کے قريب جنگي طياروں ،ريڈار اور فضائيہ کے علاوہ فوج اور سيکوريٹي فورسز کے آپريشنل يونٹس کے قيام ميں اضافہ کرديا ہے. ايک بھارتي خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کي اولين ترجيح اگرچہ اب مشرقي سرحد ہے تاہم وہ مغربي سرحد کو نہيں بھولا ہے اور علاقے ميں انتہائي طاقتور جنگي اڈے اور جديد سينسر سينٹر قائم کررہا ہے. جديد اور طويل فاصلے تک نظر رکھنے واليٹي ايم ڈي 1955 قسم کا ريکارڈ سسٹم نصب کيا جائے گا جو فالکن آواکس سسٹم پر مشتمل ہوگا. اس کے علاوہ ضروري فائٹنگ مشينري کے لئے اڈوں کاقيام بھي شامل ہے. بھارتي وزير دفاع اے کے انتھوني نے منگل کو انتہائي اعلي? سطح کے اجلاس کي صدارت کي جس ميں پاکستان اور چين کي سرحدوں کے ساتھ فوجي انفار اسٹرکچر کي تعميراور سيکويٹي کي صورتحال کا زا سر نو جائزہ ليا گيا.
.......
/169