ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ شامی عوام اور حکومت کے دشمنوں کو زبردست شکست کا سامنا ہے اور شام کے زمینی حقائق سے معلوم ہوتا ہے کہ شام کی فوج نے دہشت گردوں پر قابو پالیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دشمن اس فکر میں تھے کہ دمشق میں بم دھماکوں سے شامی حکومت میں بہت بڑا خلاء پیدا ہوجائےگا، لیکن انھیں رسوائی اور شکست کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آیا ، وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک دیگر عرب ممالک سے دہشت گردوں کو شام میں بھیج کر شامی عوام اور حکومت کو شکست نہیں دیے سکتے، صالحی نے کہا کہ شام حکومت کے مخالفین بھی غیر ملکی دہشت گردوں کو برداشت نہیں کرتے ، انھوں نے کہا کہ شام کے صدر کا اقتدار سے الگ ہونے کا مطالبہ شامی عوام کا نہیں بلکل یہ مطالبہ امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کا ہے جو شام میں غیر ملکی دہشت گردوں کو روانہ کررہے ہیں اور شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی یہ روش بالکل غلط اور بین الاقوامی قوانین کے سراسر خلاف ہے۔ صالحی نے کہا کہ شام کے وزير اعظم کی سرپرستی میں ایک اعلی اقتصادی وفد نے تہران کا دورہ کیا ہے۔
.......
/169