ابنا: فلسطینی قیدیوں کے امور کی وزارت کے ڈائریکٹر فادی عبیدات نے صہیونی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے حسن الصفدی اور سامر البرق کی تشویشناک حالت پر خبردار کیا ہے۔ فادی عبیدات نے کہا کہ حسن الصفدی اور سامر البرق نے اپنی دفتری گرفتاری پر بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔ دفتری گرفتاری کےقانون کےمطابق کسی شخص کو اس کے خلاف چارج شیٹ داخل کیے بغیر اور مقدمہ چلائے بغیر چھ مہینے یا اس سے زيادہ عرصے کے لئے جیل میں رکھا جا سکتا ہے۔اس وقت تین سو پچاس فلسطینی دفتری گرفتاری میں جیل میں بند ہیں۔اس وقت تقریبا پانچ ہزار قیدی صیہونی جیلوں میں بدترین حالات میں قید و بند کی صعوبت برداشت کر رہے ہيں۔
.......
/169