24 جولائی 2012 - 19:30

ایران روس دوستی انجمن کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ تہران کے خلاف یورپ کی یکطرفہ پابندیاں ، ایٹمی مذاکرات کی روح سے تضاد رکھتی ہیں۔

ابنا: ایران روس انجمن کے سربراہ الیگزینڈر پالیشوک نے کہا ہے کہ یورپ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کےخلاف تیل کی یکطرفہ پابندیاں عائد کرنا گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کی روح سے تضاد رکھتا ہے۔پالیشوک نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے تیل پر پابندیوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں مغرب کا رویہ سنجیدہ نہيں ہے اور اس سے پہلے ہونے والےمذاکرات میں مسائل پیدا ہونے کی وجہ بھی یہی تھی۔ انھوں نےمزید کہا کہ کہ ایران ان ملکوں پر کیسے بھروسہ کر سکتا ہے جن کے رویے میں سراسر تضاد پایا جاتا ہے۔ ایک طرف تو وہ پابندیاں عائد کرتے ہیں اور دوسری جانب تہران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہیں۔

.......

/169